EDUCATIONAL NEWS

 

Educational News in Urdu

Latest Education related news in Urdu - Information about results, admissions, schools, colleges, universities and other institutes. Find government policies and latest development of education sector in Pakistan.


تعلیم سے متعلق خبریں

غفار خان انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز



غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے غفار خان انٹر یونیورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی، پریسٹن یونیورسٹی، الما یونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ، ایمان یونیورسٹی شامل تھیں۔

افتتاحی میچ میں دیوان یونیورسٹی نے علما یونیورسٹی کو شکست دے دی، دیوان یونیورسٹی کے کپتان افضل خان نے شاندار تین گول کئے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسپورٹس لور یعقوب احمد شیخ نے کہا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں اسپورٹس فیسٹیول کا اہم کردار ہے۔ رمضان المبارک میں شہر کے تمام گرائونڈز پر مختلف ٹورنامنٹ جاری ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمی ملتی ہے۔

نوجوان طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں، کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں ٹورنامنٹ آرگنازرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اتنا خوبصورت ٹورنامنٹ منعقد کیا، صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے صدر شاہزیب خان نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔ کھیل کے میدان آباد دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔ مزدوروں کے بچوں کیلئے بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post